اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مختلف صوبے منجملہ بادغیس، غزنی، ہلمند، قندوز، لغمان، میدان وردک، نورستان، پکتیا اور اروزگان میں طالبان کے خلاف کارروائیوں اور ان صوبوں میں طالبان گروہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم بیس سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق یہ سیکورٹی اہلکار، مختلف علاقوں میں افغان فوج کی کارروائیوں اور طالبان کے خلاف جوابی حملوں کے دوران مارے گئے۔
.......
/169